مہر خبررساں ایجنسی نے جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان کے سابق وزیر اعظم نواز شریف نے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کو شادی پر بلا کر گلےلگایا اور کشمیریوں سے بغاوت اور غداری کا ارتکاب کیا۔نوازشریف کی بیٹی کس منہ سے کشمیر کا ذکر کرتی ہیں۔ حلقہ این اے 156 میں تقریب سےخطاب کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ کشمیر کے مسئلہ پر بھارت سے مذاکرات کیلئے تیار ہیں، بھارت سے مذاکرات کو ہماری کمزوری نہ سمجھا جائے۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ عالمی برادری کشمیریوں کو بھارتی جارحیت سے بچانے کیلئے کردار ادا کرے۔

پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان کے سابق وزیر اعظم نواز شریف نے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کو شادی پر بلا کر گلےلگایا اور کشمیریوں سے بغاوت اور غداری کا ارتکاب کیا۔نوازشریف کی بیٹی کس منہ سے کشمیر کا ذکر کرتی ہیں۔
News Code 1905154
آپ کا تبصرہ