15 جنوری، 2021، 1:55 PM

فرضی دشمن کے ٹھکانے پربیلسٹک میزائلوں کا بڑے پیمانے پر حملہ

فرضی دشمن کے ٹھکانے پربیلسٹک میزائلوں کا بڑے پیمانے پر حملہ

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی نے پیغمبراعظم 15 نامی فوجی مشقوں کے پہلےمرحلے میں فرضی دشمن کے ٹھکانے پربیلسٹک میزائلوں کا بڑے پیمانے پر حملہ کیا جبکہ ڈرون حملوں کے ذریعہ دشمن کے دفاعی میزائلوں کو تباہ و برباد کردیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے کی رپورٹ کے مطابق سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی نے پیغمبراعظم 15 نامی فوجی مشقوں کے پہلےمرحلے میں دشمن کے فرضی ٹھکانے پربیلسٹک میزائلوں کا بڑے پیمانے پر حملہ کیا جبکہ ڈرون حملوں کے ذریعہ دشمن کے دفاعی میزائلوں کو تباہ و برباد کردیا۔

اطلاعات کے مطابق سپاہ  پاسداران انقلاب اسلامی کے سربراہ میجر جنرل حسین سلامی ، سپاہ کی ایئر فورس کے سربراہ  جنرل حاجی زادہ اور سپاہ کے دیگر اعلی کمانڈروں کی موجودگی میں پیغمبر اعظم 15 نامی فوجی مشقوں کا پہلا مرحلہ منعقد ہوئی ، اس مرحلے میں ایرانی سپاہ نے جدید ترین بیلسٹک میزائلوں  اور ڈرونز کا مشترکہ  تجربہ کیا۔ ذرائع کے مطابق ایرانی ڈرونز نے دشمن کے دفاعی میزائلوں پر حملہ کیا  اور اس کے بعد ایرانی سپاہ نے فرضی دشمن کے ٹھکانے پر جدید کے قسم کے میزائلوں ذوالفقار، زلزال اور دزفول کو دشمن کے اہداف پر فائر کیا اور اس حملے میں دشمن کے اہداف کو مکمل طور پرتباہ اور برباد کردیا۔

News ID 1904826

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha