اسرائیل کی آئندہ ماہ تک عرب امارات میں سفارت خانہ کھولنے کی تیاریاں شروع

اسرائیل نے آئندہ ماہ تک عرب امارات میں سفارت خانہ اور قونصل خانہ کھولنے کی تیاریاں شروع کردی ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے الجزیرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ  اسرائیل نے آئندہ ماہ تک عرب امارات میں سفارت خانہ اور قونصل خانہ کھولنے کی تیاریاں شروع کردی ہیں۔

اطلاعات کے مطابق اسرائیلی وزارت خارجہ نے آئندہ سال جنوری تک متحدہ عرب امارات میں سفارت خانہ اور قونصل خانے کھولنے کا عندیہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ امید کرتے ہیں کہ سفارتخانہ کا افتتاح رواں ماہ دسمبر کے آخر میں کردیا جائے گا جب کہ اس حوالے سے ایک اسرائیلی وفد گزشتہ ہفتے عرب امارات کے دورہ پر تھا جہاں سفارت خانہ کے لیے جگہ کا معائنہ کیا گیا ۔

اسرائیلی وزارت خارجہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ امارات میں اسرائیل کے سفارت خانہ اور قونصل خانہ حقیقت میں بہت بڑے ہوں گے۔ اسرائیلی میڈیا رپورٹس کے مطابق عرب امارات میں اسرائیلی سفارت خانہ واشنگٹن، لندن اور ماسکو میں قائم اسرائیلی سفارت خانوں کی طرح بڑا ہوسکتا ہے۔

واضح رہے کہ رواں سال اگست میں متحدہ عرب امارات نے اسرائیل کو باقاعدہ طور پر تسلیم کرکے بیت المقدس ، اسلام اور مسلمانوں کے خلاف بہت بڑي غداری اور خیانت کا ارتکاب کیا۔ امارات کے بعد بحرین ، سوڈآن اور مراکش نے بھی اسرائیل کو تسلیم کرکے اپنے سامراجی اور استعماری ایجنٹ ہونے کا عملی ثبوت دیدیا ہے۔

News Code 1904371

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 6 =