4 دسمبر، 2020، 12:41 PM

آذر بائیجان کا قرہ باغ جنگ میں اپنے جانی نقصان کی تفصیلات کا اعلان

آذر بائیجان کا قرہ باغ جنگ میں اپنے جانی نقصان کی تفصیلات کا اعلان

آذر بائیجان نے قرہ باغ علاقہ میں آرمینیا سے ہونے والی جنگ میں اپنے جانی نقصان کی تفصیلات جاری کردی ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نےغیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ آذر بائیجان نے قرہ باغ علاقہ میں آرمینیا سے ہونے والی جنگ میں اپنے جانی نقصان کی تفصیلات جاری کردی ہیں۔

اطلاعات کے مطابق آذر بائیجان نے جمعرات کو پہلی مرتبہ اس حوالے سے تفصیلات جاری کرتے ہوئے بتایا ہے کہ قرہ باغ  کے علاقے میں ہونے والی جنگ میں اس کے 2 ہزار 7 سو 83 فوجی جاں بحق ہوئے جب کہ 100 سے زائد اہل کار لاپتہ ہیں۔

واضح رہے کہ آرمینیا کے ساتھ آذر بائیجان کے  علاقائی تنازعے پر 27  اکتوبر کو مسلح جھڑپوں کا آغاز ہوا اور 10 نومبر کو روس کی ثالثی سے  ہونے والے معاہدے کے بعد جنگ بندی ہوگئی۔

معاہدے کے بعد آرمینیا نے قرہ باغ  میں وہ علاقے آذر بائیجان کو واپس کردیئے جن پر 1990 کی دہائی سے اس نے قبضہ کررکھا تھا۔

آرمینیا نے 14 نومبر کو اپنے جنگی نقصان کی تفصیلات جاری کردی تھیں جس کے مطابق جنگ میں اس کے 2317 فوجی ہلاک ہوئے۔

News Code 1904222

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha