کابل میں مختلف مقامات پر ہونے والے دھماکوں میں 6 افراد ہلاک

افغانستان کے دارالحکومت کابل میں مختلف مقامات پر ہونے والےدھماکوں اور راکٹ حملوں کے نتیجے میں 6 افراد ہلاک اور 24 زخمی ہو گئے ہیں ۔

مہر خبررساں ایجنسی نے خامہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغانستان کے دارالحکومت کابل میں مختلف مقامات پر ہونے والےدھماکوں اور راکٹ حملوں کے نتیجے میں 6 افراد ہلاک اور 24 زخمی ہو گئے ہیں ۔ اطلاعات کے مطابق افغانستان کے دارالحکومت کابل میں مختلف مقامات پر 14 راکٹ حملوں میں 5 افراد ہلاک اور 21 زخمی ہو گئے۔

کابل میں راکٹ حملوں سے قبل مختلف مقامات پر 2 دھماکے بھی ہوئے، جن میں 1 پولیس اہلکار جاں بحق اور 3 زخمی ہو گئے۔

افغان دارالحکومت کابل آج صبح دھماکوں سے گونج اٹھا، کابل کے علاقوں ارزان قیمت، چھلستون میں میگنیٹک آئی ای ڈی دھماکےہوئے جن میں ایک پولیس اہلکارجاں بحق جبکہ 3 زخمی ہو گئے۔ امریکی سرپرستی میں طالبان اور افغان حکومت کے درمیان دوحہ معاہدے کے باوجود افغانستان میں دہشت گردوں کی طرف سے تشدد کا سلسلہ جاری ہے۔

News Code 1904017

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 7 =