امریکن یونیورسٹی کے پروفیسر نے الیکشن میں ٹرمپ کی شکست کی پیشگوئی کردی

امریکہ میں 1984ء سے صدارتی انتخابات میں فاتح کی درست پیشگوئی کرنے والے امریکن یونیورسٹی کے پروفیسر اور تاریخ دان ایلن لِکٹمین نے موجودہ الیکشن میں ٹرمپ کی شکست کی پیشگوئی کردی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ میں 1984ء سے صدارتی انتخابات میں فاتح کی درست پیشگوئی کرنے والے امریکن یونیورسٹی کے پروفیسر اور تاریخ دان ایلن لِکٹمین نے موجودہ الیکشن میں ٹرمپ کی شکست کی پیشگوئی کردی ہے۔  اطلاعات کے مطابق ریاست ہائے متحدہ امریکہ میں صدارتی انتخاب کی مہم زور و شور سے جاری ہے اور امیدواروں بالخصوص ٹرمپ اور جو بائیڈن کے حامی اپنے اپنے امیدواروں کی جیت کے لیے پُرامید ہیں تاہم اس بارامریکہ میں  الیکشن کے دن سے پہلے ریکارڈ تعداد میں  ووٹ کاسٹ کردیئے ہیں جس کی وجہ سے کسی بھی امیدوار کے لیے اپنی فتح کا اندازہ لگانا مشکل ہو رہا ہے۔

تاہم امریکہ میں ایک ایسی شخصیت بھی ہیں جو 1984 سے ہونے والے ہر الیکشن کے دوران فاتح کی درست پیشگوئی کرتے آئے ہیں اور گزشتہ صدارتی الیکشن میں ٹرمپ کی غیر متوقع فتح کی بھی درست پیش گوئی کی تھی لیکن اس بار وہ ٹرمپ کو شکست کھاتا ہوا دیکھ رہے ہیں۔

 کیٹ آرچر کینٹ کے ساتھ “دی مارننگ شو” میں معروف تاریخ دان ایلن لِکٹمین نے اپنے “وائٹ ہاؤس کی 13 چابیاں” کے پیمانے کی بنیاد پر بتایا کہ معیشت کی مضبوطی ، اہمیت کا حامل عنصر ، مقابلوں، پالیسیوں میں ردوبدل ، اسکینڈلز، معاشرتی بدامنی اور آنے والے چیلینجرز سے آشنائی کی بناء پر ٹرمپ کو کم نمبر ملتے ہیں اور وہ فاتح نہیں ہوسکتے۔

ایلن لکٹمین نے مزید بتایا کہ اہم چیز جو 2016 میں ٹرمپ کو موجودہ ٹرمپ سے ممتاز کرتی ہے وہ یہ تھی کہ اس بار ٹرمپ برسر اقتدار ہیں۔ اس کا مطلب ہے کہ ٹرمپ اپنے ریکارڈ پر چل رہے ہیں۔ اس کے پاس 2016 میں دفاع کرنے کا کوئی ریکارڈ نہیں تھا۔ وہ جو چاہتا تھا کہہ سکتا تھا۔ اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔ لیکن انہوں نے موجودہ صدر کی حیثیت سے زبردست غلطیاں کی ہیں جو ان کی ہار کا سبب بن سکتی ہیں۔

News Code 1903740

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 15 =