22 اکتوبر، 2020، 8:33 PM

ایرانی صدر کی قرہ باغ کے بحران کو مذاکرات کے ذریعہ حل کرنے پر تاکید

ایرانی صدر کی قرہ باغ کے بحران کو مذاکرات کے ذریعہ حل کرنے پر تاکید

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے ترک صدر رجب طیب اردوغان کے ساتھ ٹیلیفون پر گفتگو میں دہشت گردوں کو خطے کے لئے بہت بڑا خطرہ قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ قرہ باغ کے بحران کے بارے میں ایران کا مؤقف واضح ہے ایران قرہ باغ کے بحران کو مذاکرات کے ذریعہ حل کرنے پر یقین رکھتا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے ترک صدر رجب طیب اردوغان کے ساتھ ٹیلیفون پر گفتگو میں دہشت گردوں کو خطے کے لئے بہت بڑا خطرہ قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ قرہ باغ میں آذربائیجان اور آرمینیا کے درمیان  بحران کے بارے میں ایران کا مؤقف واضح ہے ایران قرہ باغ کے بحران کو مذاکرات کے ذریعہ حل کرنے پر یقین رکھتا ہے۔

صدر حسن روحانی نے ایران اور ترکی کے درمیان باہمی تعاون کی اعلی کونسل کی ویڈیو کانفرنس کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کے حکام کو باہمی تعاون کے معاہدوں کو عملی جامہ پہنانے پر خصوصی توجہ مبذول کرنی چاہیے۔

صدر حسن روحانی نے خطے میں دہشت گرد گروہوں کی سرگرمیوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ خطے میں دہشت گردوں کی سرگرمیاں بہت ہی خطرناک ثابت ہوسکتی ہیں ۔ صدر روحانی نے شام کے بحران کو حل کرنے کے سلسلے میں روس ، ترکی اور ایران کے درمیان تعاون کو اہم قراردیا ہے۔

ترک صدررجب طیب اردوغان  نے بھی صدر حسن روحانی کے ساتھ گفتگو میں ایران کو برادر اور ہمسایہ ملک قراردیتے ہوئے کہا کہ خطے میں امن و سلامتی کے سلسلے میں ایران کی کوششیں قابل قدر ہیں۔

News Code 1903560

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha