مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی ریاست کیلیفورنیا کے شمالی حصے میں لگی جنگلات کی آگ 36 ہزار ایکٹر رقبے تک پھیل گئی ہے۔ کیلیفورنیا کی ناپا،سونوما اور شاستا کاونٹیز میں مختلف مقامات پر لگی آگ پر قابو پانے کی کوششیں کی جارہی ہیں۔ حکام کے مطابق یہ آگ ہر پانچ سیکنڈ میں ایک ایکڑ کے رقبے کو جلا کرراکھ کررہی ہے جبکہ متاثرہ علاقوں میں 70 ہزار سے زائد افراد کو انخلا کے احکامات دیئےگئے ہیں۔ خشک موسم اور تیز ہواوں کے باعث آگ پر قابو پانا مشکل ہو گیا ہےجبکہ دو ماہ کے دوران جنگلات کی آگ میں 29 اموات ہوچکی ہیں۔

امریکی ریاست کیلیفورنیا کے شمالی حصے میں لگی جنگلات کی آگ 36 ہزار ایکٹر رقبے تک پھیل گئی ہے۔
News Code 1903200
آپ کا تبصرہ