امریکی جنگلات میں آگ لگانے میں ملوث 4 افراد گرفتار

امریکہ کی ریاستوں کیلی فورنیا، اوریگن اور واشنگٹن میں جنگلات کو آگ لگانےمیں مبینہ طورپر ملوث 4 ملزموں کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ کی ریاستوں کیلی فورنیا، اوریگن اور واشنگٹن میں جنگلات کو آگ لگانےمیں مبینہ طورپر ملوث 4 ملزموں کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔  صرف اوریگن میں دس لاکھ ایکٹر علاقہ آگ کی لپیٹ میں آچکا ہے جبکہ کیلی فورنیا میں 19 اور اوریگن میں درجنوں افراد لاپتا ہیں۔

آگ لگانے میں ملوث دو افراد کو ریاست واشنگٹن، ایک خاتون کیلی فورنیا اور ایک مرد کو اوریگن سے گرفتار کیا گیا ہے۔ آگ رہائشی علاقوں تک پھیلنے کے سبب تینوں ریاستوں میں اموات مسلسل بڑھ رہی ہیں۔

کیلی فورنیا میں اب تک 20 افراد ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ اوریگن میں 8 اور واشنگٹن میں ایک شخص ہلاک ہوچکا ہے۔

News Code 1902903

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha