12 ستمبر، 2020، 6:38 PM

امریکہ میں ایک انجن والا چھوٹا طیارہ گر کر تباہ / 2 افراد ہلاک

امریکہ میں ایک انجن والا چھوٹا طیارہ گر کر تباہ / 2 افراد ہلاک

امریکہ میں ایک انجن والا چھوٹا طیارہ پارکنگ ایریا میں گرکر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک ہوگئے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ میں ایک انجن والا چھوٹا طیارہ پارکنگ ایریا میں گرکر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک ہوگئے۔

اطلاعات کے مطابق لاس اینجلس میں ایک انجن والا چھوٹا طیارہ رہائشی عمارت کے پارکنگ ایریا میں گر کر تباہ ہوگیا، زمین پر گرنے کے بعد طیارے میں آگ بھڑک اُٹھی اور طیارے میں موجود دونوں افراد بری طرح جھلس کر ہلاک ہوگئے۔

فائر بریگیڈ کے عملے نے طیارے میں لگی آگ کو بجھایا اور طیارے کے ملبے سے دو افراد کی لاشیں نکالیں جن کی تاحال شناخت نہیں ہوسکی ہے۔ لاشوں کو پوسٹ مارٹم اور فرانزک ٹیسٹ کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ سول ایوی ایشن نے واقعے کی تحقیقات کے لیے کمیٹی تشکیل دیدی ہے۔

News ID 1902892

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha