12 ستمبر، 2020، 5:57 PM

ایران کا دوحہ میں بین الافغان مذاکرات کا خیر مقدم

ایران کا دوحہ میں بین الافغان مذاکرات کا خیر مقدم

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں قطر میں افغان حکومت اور طالبان کے درمیان ہونے والے مذاکرات کا خیر مقدم کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں قطر میں افغان حکومت اور طالبان کے درمیان ہونے والے مذاکرات کا خیر مقدم کیا ہے۔ ایرانی وزارت خارجہ نے امید ظاہر کی ہے کہ افغان حکومت اورطالبان باہمی مذاکرات میں افغان عوام کی زحمات اور ثمرات کی حفاظت کریں گے جن میں بنیادی آئين اور جمہوریت شامل ہے۔ ایرانی وزارت خارجہ کے مطابق افغانستان امن و سلامتی کے ذریعہ ہی ترقی اور پیشرفت کی طرف گامزن ہوسکتا ہے اور افغانستان کا راہ حل صرف مذاکرات کے ذریعہ ہی ممکن ہے۔ اور افغان حکومت اور طالبان کے درمیان مذاکرات کے نتیجے میں غیر ملکی افواج کے افغانستان سے مکمل انخلا کی راہیں ہموار ہوجائیں گی۔

News ID 1902884

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha