11 ستمبر، 2020، 12:17 PM

بھارت میں کورونا وائرس کے مزید 92 ہزار کیسز سامنے آگئے

بھارت میں کورونا وائرس کے مزید 92 ہزار کیسز سامنے آگئے

بھارت میں کورونا وائرس کے مزید 92 ہزار سے زائد مریض سامنے آ گئے جبکہ مزید ایک ہزار 186 ہلاکتوں کے بعد کورونا سے ہلاک افراد کی تعداد 76ہزار سے زائد ہو گئی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے بھارتی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارت میں کورونا وائرس کے مزید 92 ہزار سے زائد مریض سامنے آ گئے جبکہ مزید ایک ہزار 186 ہلاکتوں کے بعد کورونا سے ہلاک افراد کی تعداد 76ہزار سے زائد ہو گئی ہے۔ بھارت کورونا وائرس میں مبتلا ممالک کی فہرست میں دوسرے نمبر پر آگيا ہے ادھر پرو میں کورونا مریضوں کی تعداد سات لاکھ سے زائد ہو گئی، امریکہ، بھارت، برازیل اور روس کے بعد دنیا بھر میں پرو پانچویں نمبر پر پہنچ گیا ہے۔ اسپین میں مزید 10 ہزار، فرانس میں 9 ہزار اور انگلینڈ میں مزید 3 ہزار مریض سامنے آ گئے۔

دنیا بھر میں 2 کروڑ 80 لاکھ سے زیادہ لوگ کورونا وائرس کا شکار ہوئے ہیں جبکہ 9 لاکھ 9 ہزار سے زائد افراد کورونا وائرس  سے ہلاک ہو چکے ہیں۔

News Code 1902857

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha