23 جولائی، 2020، 10:28 AM

بھارت میں کورونا وائرس میں مبتلا افراد کی تعداد 12 لاکھ سے زائد ہوگئی

بھارت میں کورونا وائرس میں مبتلا افراد کی تعداد 12 لاکھ سے زائد ہوگئی

بھارت میں کورونا وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے جہاں اس مہلک وائرس سے متاثرین کی تعداد 12 لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے بھارتی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارت میں کورونا وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے جہاں اس مہلک وائرس  سے متاثرین کی تعداد 12 لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے۔

اطلاعات کے مطابق بھارت میں پہلی مرتبہ یومیہ 45 ہزار سے زائد کورونا وائرس کے نئے کیس ریکارڈ ہو رہے ہیں۔

بھارت کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں تیزی سے اضافے کے ساتھ اس فہرست میں تیسرے نمبر پر پہنچ گیا ہے۔

بھارت میں کورونا سے 29 ہزار 890 ہلاکتیں ہو چکی ہیں جبکہ اس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 12 لاکھ 39 ہزار 684 ہو گئی ہے۔

کورونا وائرس کے بھارت میں4 لاکھ25 ہزار 528 مریض اب بھی اسپتالوں، قرنطینہ مراکز اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 8 ہزار 944 افراد کی حالت تشویش ناک ہے، جبکہ 7 لاکھ 84 ہزار 266 مریض اس بیماری سے صحت یاب ہو چکے ہیں۔

News ID 1901773

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha