ایران اور عراق کا باہمی تجارت کو 20 ارب ڈالر تک پہنچانے کا پختہ عزم

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی اور عراق کے وزیر اعظم مصطفی الکاظمی نے مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب میں باہمی تجارت کے حجم کو 20 ارب ڈالر تک پہنچانے کا عزم ظاہر کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی اور عراق کے وزیر اعظم مصطفی الکاظمی نے مشترکہ پریس کانفرنس میں  باہمی تجارت کے حجم کو20 ارب ڈالر تک پہنچانے کا عزم ظاہر کیا ہے۔ صدر حسن روحانی نے مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایران اور عراق کے باہمی تعلقات دوستانہ، برادرانہ اور اسلامی و دینی اصولوں پر استوار ہیں۔ دونوں ممالک کی سکیورٹی اور سلامتی باہمی تعاون سے جڑی ہوئی ہے۔ عراق کے وزیر اعظم مصطفی الکاظمی نےمشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عراقی سرزمین کو ایران کے خلاف استعمال کرنے کی کسی کو اجازت نہیں دی جائے گی ۔ ایران اور عراق کے باہمی تعلقات بین الاقوامی اور اسلامی اصولوں پر استوار ہیں۔ واضح رہے کہ اس سے قبل صدر حسن روحانی نے سربراہی اجلاس کے ہال میں عراقی وزیر اعظم مصطفی الکاظمی کا باقاعدہ استقبال کیا۔ اس موقع پر وزیر صحت سعید نمکی، وزیر دفاع بریگیڈئر امیر حاتمی ، تیل کے وزیر بیژن زنگنہ، روڈ اور ہاؤسنگ کے وزیر محمد اسلامی ، وزارت صنعت و معدن و تجارت کے سرپرست حسین مدرس خیابانی اور سینٹرل بینک کے ڈائریکٹر عدبالناصر ہمتی بھی موجود تھے۔

News Code 1901747

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 5 + 2 =