مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف ایک اعلی وفد کے ہمراہ ماسکو روانہ ہوگئے ہیں۔
اطلاعات کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ اس سفر میں روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف کے ساتھ دوطرفہ تعلقات اور عالمی مسائل کے بارے میں تبادلہ خیال کریں گے۔ اس سے قبل روس کی وزارت خارجہ کی ترجمان نے کہا تھا کہ ایرانی وزير خارجہ روس کا دورہ کریں گے۔
آپ کا تبصرہ