18 جولائی، 2020، 3:24 PM

دنیا بھر میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 5 لاکھ 99 ہزار سے زائد ہوگئی

دنیا بھر میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 5 لاکھ 99 ہزار سے زائد ہوگئی

دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 1 کروڑ 41 لاکھ 95 ہزار 256 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس مہلک وائرس سے ہلاکتیں 5 لاکھ 99 ہزار 449 ہو گئی ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 1 کروڑ 41 لاکھ 95 ہزار 256 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس مہلک وائرس سے ہلاکتیں 5 لاکھ 99 ہزار 449 ہو گئی ہیں۔

کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 51 لاکھ 24 ہزار 728 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 59 ہزار 858 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 84 لاکھ 71 ہزار 79 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔ کورونا وائرس کے مہلک وائرس نے دنیا بھر میں مسلسل اپنے خونخوار پنجے گاڑ رکھے ہیں، جس کے ناصرف مریضوں میں بلکہ اس سے اموات میں بھی ہر روز اضافہ ہو رہا ہے۔

امریکہ تاحال کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ ملک ہے جہاں ناصرف کورونا مریض بلکہ اس سے ہلاکتیں بھی اب تک دنیا کے تمام ممالک میں سب سے زیادہ ہیں۔

News Code 1901673

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha