مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 1 کروڑ 30لاکھ 41 ہزار 698 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس موذی وائرس سے ہلاکتیں 5 لاکھ 71ہزار 660ہو گئی ہیں۔دنیا بھر میں کورونا وائرس کی موذی وباء نے مسلسل اپنے پنجے گاڑ رکھے ہیں، جس کے ناصرف مریضوں میں بلکہ اس سے اموات میں بھی ہر روز اضافہ ہو رہا ہے۔
کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 48 لاکھ 81 ہزار 944 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 58 ہزار 807 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 75 لاکھ 88ہزار 74 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔
آپ کا تبصرہ