4 جولائی، 2020، 12:39 PM

فرانس نے24 جنگجوؤں کی کھوپڑیاں الجیریا کو واپس کر دیں

فرانس نے24 جنگجوؤں کی کھوپڑیاں الجیریا کو واپس کر دیں

فرانس نے انیسویں صدی میں الجیریا پر فرانسیسی قبضے کے خلاف لڑنے والے 24 جنگجوؤں کی کھوپڑیاں الجیریا کو واپس کر دی ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ فرانس نے انیسویں صدی میں الجیریا پر فرانسیسی قبضے کے خلاف لڑنے والے 24 جنگجوؤں کی کھوپڑیاں الجیریا کو واپس کر دی ہیں۔

اطلاعات کے مطابق الجیریا کے صدرعبد المجید تبون نے فرانس کی جانب سے کھوپڑیاں بھیجنے کی تصدیق کی ہے اور بتایاکہ ان میں ایک اسلامی مبلغ امیر عبدالقادر کے اتحادی بھی شامل ہیں جوانیسویں صدی کے وسط میں فرانسیسی افواج کے خلاف جدوجہد میں قبائلیوں کے ایک گروہ کی قیادت کرتے رہے۔ الجیریا کے صدر نےکہاکہ الجیریا دیگر افراد کی باقیات بھی واپس لانے کے لئے پرعزم ہے۔

واضح رہے کہ 7 سال کی جنگ کے بعد ، فرانس نے 1830ء میں الجیریا پر قبضہ کرلیا تھا اور 132 سال کی کوششوں کے بعد 1962ء میں الجیریا نے فرانس سے آزادی حاصل کی ۔

News ID 1901356

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha