2 جولائی، 2020، 6:23 PM

امریکہ نے جان بوجھ کر ایرانی مسافر طیارے کو سرنگوں کیا

امریکہ نے جان بوجھ کر ایرانی مسافر طیارے کو سرنگوں کیا

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ نے خلیج فارس میں امریکہ کے بھیانک جرائم کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ نے جان بوجھ کر ایرانی مسافر طیارے کو سرنگوں کیا تھا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ  نے اپنے ایک ٹوئیٹر بیان میں خلیج فارس میں امریکہ کے بھیانک جرائم کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ نے جان بوجھ کر ایرانی مسافر طیارے کو سرنگوں کیا تھا۔

ایرانی وزارت خارجہ نے سوال کرتے ہوئے کہا کہ  امریکی انسانی حقوق کیا ہے؟ اس کا جواب یہی ہے کہ بے گناہ انسانوں کا قتل عام امریکی انسانی حقوق ہے ۔!

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ خلیج فارس میں کافی عرصہ سے امریکی ہولناک جرائم کا سلسلہ جاری ہے32 سال قبل امریکہ نے جان بوجھ کر ایران کے مسافر طیارے کو سرنگوں کیا تھا جس میں 290 افراد جاں بحق ہوگئے تھے اب تک امریکہ نے اپنے اس سنگین جرم پر نہ معافی مانگی اور نہ ہی اپنے اس قبیح فعل پر شرمندہ ہوا ہے۔

News ID 1901317

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha