پاکستان میں کورونا وائرس سے جوانوں کی ہلاکتیں تشویش ناک

کراچی میں گزشتہ پانچ دنوں کے دوران 163 افراد کورونا وائرس سے جاں بحق ہوئے جن میں 15 سے 35 سال کے درجن بھر جوان بھی شامل ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے  جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ کراچی میں گزشتہ پانچ دنوں کے دوران 163 افراد کورونا وائرس سے جاں بحق ہوئے جن میں 15 سے 35 سال کے درجن بھر جوان بھی شامل ہیں۔  کورونا وائرس سے جوانوں کی ہلاکتیں تشویش ناک ہیں بالخصوص پانچ دنوں میں ایک درجن ہلاکتیں ہو جانا خطرے سے خالی نہیں ۔

ان افراد کے بارے میں معلوم نہیں ہوسکا کہ ان کی وفات گھروں میں ہوئی یا اسپتالوں میں ، انہیں کورونا کے علاوہ دیگر کوئی بیماریاں لاحق تھیں ۔ اس ضمن میں محکمہ صحت سے رابطہ کیا گیا لیکن محکمہ نے یہ تفصیلات فراہم نہیں کیں ۔ محکمہ صحت کے مطابق گزشتہ پانچ دنوں میں109مرد جبکہ 54 خواتین کورونا وائرس سے  ہلاک  ہوئے ۔

مردوں میں24، 27، 30، 32، 35 اور 35 سال کے جوان بھی شامل ہیں جبکہ خواتین میں 15، 29، 30، 34 اور 35سالہ لڑکیاں بھی شامل ہیں ۔ واضح رہے کہ ان ہلاکتوں سے قبل سندھ میں گزشتہ تین ماہ کے دوران 21سے 30سال تک کے صرف 30 افراد  ہلاک  ہوئے تھے لیکن پانچ دنوں میں 12 جوان  ہلاک  ہوگئے ۔

اس ضمن میں پاکستان کے معروف ماہر امراض سینہ پروفیسر ڈاکٹر ندیم رضوی کا کہنا  ہے کہ بزرگ افراد کیساتھ اب جوانوں میں بھی مرض شدت اختیا ر کر رہا ہے جس سے ہلاکتیں ہورہی ہیں لیکن اسکی کوئی مستند وجہ سامنے نہیں آرہی۔ ان کا کہنا تھا کہ ایک نظریہ یہ بھی ہے کہ جس پر جتنا زیادہ وائرل لوڈ ہوگا اسے اتنا ہی نقصان ہوگا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ اسپتالوں میں کئی صحت مند ڈاکٹر بھی اسکا شکار ہو کر جان سے ہاتھ دھو بیٹھے اسلئے مستند وجہ سامنے نہیں آرہی کہ جوانوں کی ہلاکتیں کیوں ہو رہی ہیں ۔

News Code 1901116

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 8 + 7 =