سعودی عرب کا اس سال حج کو محدود پیمانے پر منعقد کرنے کا اعلان

سعودی عرب نے رواں سال کے لیے حج پالیسی کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس سال صرف سعودی عرب میں مقیم افراد حج کی ادائیگی کرسکیں گے۔

 مہر خبررساں ایجنسی نے  العربیہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سعودی عرب نے رواں سال کے لیے حج پالیسی کا اعلان  کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس سال صرف سعودی عرب میں مقیم افراد حج کی ادائیگی کرسکیں گے۔

 اطلاعات  کے مطابق سعودی عرب کی وزارت حج نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ اس سال حج کو محدود رکھا جائے گا اور سعودی عرب میں مقیم مختلف قومیتوں سے تعلق رکھنے والے افراد اس میں شرکت کریں گے۔ کورونا وائرس وبا کے باعث اس سال بیرون ملک سے عازمین کو حج کی ادائیگی کے لیے  سعودی عرب آنے کی اجازت نہیں ہوگی۔

 واضح رہے کہ ہر سال اسلام کے اہم رکن حج کی ادائیگی کے لیے اسلامی ممالک سے  لاکھوں مسلمان مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کا سفر کرتے ہیں۔ گزشتہ برس 25 لاکھ افراد نے فریضۂ حج ادا کیا۔ تاہم رواں برس کورونا وائرس وبا کے باعث دو ماہ قبل ہی سعودی وزارت حج نے دنیا بھر کے عازمین حج کو تیاریاں مؤخر کرنے کی ہدایت جاری کردی تھی۔

حج سے متعلق سعودی حکومت کی جانب سے کسی حتمی اعلان میں تاخیر کی بنا پر انڈونیشیا اور ملائشیا نے پہلے ہی اپنے شہریوں کو حج میں شریک ہونے سے روک دیا تھا ۔

News Code 1901112

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 4 + 5 =