بھارت نے لائن آف ایکچوئل کنٹرول پر اسلحہ کے استعمال کے قوانین تبدیل کردیئے

چين کے ہاتھوں بھارتی فوجیوں کی ہلاکت کے بعد بھارتی فوج بوکھلاہٹ کا شکارہے ، بھارتی فوج نے فوری طور پر لائن آف ایکچوئل کنٹرول پر اسلحہ کے استعمال کے قوانین میں تبدیلی کردی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے بھارتی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ چين کے ہاتھوں بھارتی فوجیوں کی ہلاکت کے بعد بھارتی فوج بوکھلاہٹ کا شکارہے ، بھارتی فوج نے فوری طور پر لائن آف ایکچوئل کنٹرول پر اسلحہ کے استعمال کے قوانین میں تبدیلی کردی ہے۔ چین اوربھارت میں لائن آف ایکچوئل کنٹرول میں اسلحہ استعمال نہ کرنے کا معاہدہ تھا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی فوج نے چین کے ساتھ ملنے والی سرحد لائن آف ایکچوئل کنٹرول پر اسلحہ کے استعمال کے قوانین میں تبدیلی کردی ہے جس کے تحت فیلڈ کمانڈر کو اختیارات تفویض کیے گئے ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اسلحہ کے استعمال کے قوانین میں تبدیلی کے بعد فیلڈ کمانڈرز کو غیر معمولی حالات میں فائرنگ کرنے کی اجازت دی گئی ہے۔بھارتی میڈیا کا بتانا ہے کہ اس سے قبل 1996 اور 2005 کے معاہدے کے تحت دونوں افواج کو فائرنگ کی اجازت نہیں تھی جب کہ چین اور بھارت نے اتفاق کیا تھا کہ لائن آف ایکچوئل کنٹرول کے 2 کلو میٹر کے علاقے میں فائرنگ اور دھماکہ خیز مواد کا استعمال نہیں کیا جائے گا۔

تاہم گزشتہ دنوں چین سے جھڑپ میں 20 بھارتی فوجیوں کی ہلاکت کے بعد اب بھارتی فوج نے قوانین میں فوری تبدیلی کردی ہے۔گزشتہ دنوں ہونے والی جھڑپ میں چینی فوج نے بھارتی فوجیوں پر آہنی سلاخوں، برچھیوں اور پتھروں سےحملہ کیا جس میں بھارتی فوج کا لیفٹیننٹ کرنل بھی مارا گیا جب کہ 76 فوجی زخمی بھی ہوئے تھے۔

News Code 1901102

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 6 =