برازیل میں کورونا وائرس سے اب تک 51 ہزار سے زائد افراد ہلاک

برازیل میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 11 لاکھ 11 ہزار 348 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس مہلک وائرس سے 51 ہزار 407 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ برازیل میں کورونا وائرس  کے مریضوں کی تعداد 11 لاکھ 11 ہزار 348 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس مہلک وائرس سے 51 ہزار 407  افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ برازیل کورونا وائرس کے مریضوں اور ہلاکتوں کی تعداد کے حوالے سے دوسرے نمبر پر ہے ۔

ادھر روس میں کورونا وائرس سے کل اموات 8 ہزار 206 ہو گئیں جبکہ اس کے مریضوں کی تعداد 5 لاکھ 92 ہزار 280 ہو چکی ہے۔

 پیرو میں کورونا وائرس کے باعث 8 ہزار 223 ہلاکتیں اب تک ہو چکی ہیں جبکہ یہاں کورونا کیسز 2 لاکھ 57 ہزار 447 رپورٹ ہوئے ہیں۔

News Code 1901101

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 13 =