مہر خبررساں ایجنسی نے بھارتی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ چین سے سرحدی تنازع میں بھارتی فوجیوں کی ہلاکت پر سابق بھارتی وزیر اعظم ڈاکٹر من موہن سنگھ نے بھارت کے موجودہ وزیر اعظم نریندر مودی پر شدید تنقید کی ہے۔ بھارت کے سابق وزير اعظم نے نریندر مودی کے بیان پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیر اعظم مودی کو اپنے الفاظ کے مضمرات کو ہمیشہ ذہن میں رکھنا چاہیے۔ منموہن سنگھ کا کہنا ہے کہ نریندر مودی کو چین کو یہ اجازت نہیں دینی چاہیے کہ وہ ایل اے سی پر موجودہ صورت حال کے تعلق سے اپنے مؤقف کی تائید میں ان کے الفاظ کو استعمال کرے۔انہوں نے حکومت کو یاد دلاتے ہوئے کہا کہ غلط اطلاع سفارت کاری یا فیصلہ کن قیادت کا متبادل نہیں ہو سکتی۔ سابق وزير اعظم نے سرحد پر امن برقرار رکھنے پر بھی تاکید کی۔
چین سے سرحدی تنازع میں بھارتی فوجیوں کی ہلاکت پر سابق بھارتی وزیر اعظم ڈاکٹر من موہن سنگھ نے بھارت کے موجودہ وزیر اعظم نریندر مودی پر شدید تنقید کی ہے۔
News ID 1901098
آپ کا تبصرہ