امریکی صدر ٹرمپ نے مائيکل وائٹ کی رہائی پر ایران کا شکریہ  ادا کیا

اسلامی جمہوریہ ایران کی جانب سے امریکی نیوی اہلکار مائيکل وائٹ کو آزاد کرنے پرامریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کا شکریہ ادا کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی جانب سے امریکی نیوی اہلکار مائيکل وائٹ کو آزاد کرنے پرامریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کا شکریہ ادا کیا ہے۔ امریکی صدر نے ایران اور امریکہ کے درمیان قیدیوں کی رہائی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ایسا معلوم ہوتا ہے کہ دونوں ممالک کے دریمان معاہدہ ممکن ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر ایک پیغام میں لکھا کہ جب سے وہ صدر بنے ہیں 40 سے زائد امریکی قیدیوں یا یرغمالیوں کو واپس لایا جا چکا ہے۔

انہوں نے ایران کی جانب سے رہا کئے گئے امریکی فوجی قیدی سے فون پر بات کرنے کی بھی تصدیق کی اور لکھا کہ مائیکل وائٹ زوریخ پہنچ گئے ہیں اور وہ بہت جلد امریکہ پہنچ جائے گا۔ ذرائع کے مطابق امیرکہ نے مائیکل وائٹ کی رہائی کے بدلے ایرانی ڈاکٹر مجید طاہری کو آزاد کیا ہے اس سے قبل منگل کے دن امریکہ نے ایرانی سائنسداں سیروس عسکری کو آزاد کیا تھا۔

News Code 1900688

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 1 =