اکثر اسلامی ممالک میں آج ایک ساتھ عید فطر منائی جارہی ہے

کئی سال بعد آج اکثر اسلامی ممالک میں ایک ساتھ عید فطر منائی جارہی ہے، مشرقِ وسطیٰ میں سعودی عرب، قطر، مصر، متحدہ عرب امارات، کویت و دیگر عرب ممالک، شام، لبنان، ایران، انڈونیشیا، جاپان، فلپائن اور ترکی کے علاوہ برطانیہ، امریکہ اور آسٹریلیا میں بھی آج عیدالفطر منائی جارہی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق کئی سال بعد آج اکثر اسلامی ممالک میں ایک ساتھ عید فطر منائی جارہی ہے، مشرقِ وسطیٰ میں سعودی عرب، قطر، مصر، متحدہ عرب امارات، کویت و دیگر عرب ممالک، شام، لبنان، ایران، انڈونیشیا، جاپان، فلپائن اور ترکی کے علاوہ برطانیہ، امریکہ اور آسٹریلیا میں بھی آج عیدالفطر منائی جارہی ہے۔ ہندوستان میں عید کا چاند نظر نہیں آیا اس لیے وہاں کل یعنی 25 مئی کے روز عیدالفطر منائی جائے گی جبکہ صومالیہ، سینگال، مالی، گیمبیا، ماریطانیہ اور کینیڈا میں گزشتہ روز 23 مئی کو عیدالفطر منائی گئی۔

واضح رہے کہ رویتِ ہلال کے حوالے سے معروف و معتبر ویب سائٹ " مون سائٹنگ "  کے مطابق، اس سال 23 مئی کی شام شمالی امریکا سے لے کر وسطی امریکا تک عیدالفطر کا چاند نظر آنے کے قوی امکانات تھے جبکہ دیگر ممالک میں رویتِ ہلال کا امکان قدرے کم ظاہر کیا گیا تھا جو مطلع صاف ہونے سے مشروط تھا۔

News Code 1900403

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 0 =