12 مئی، 2020، 12:22 PM

پاکستان میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 706 تک پہنچ گئی

پاکستان میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 706 تک پہنچ گئی

پاکستان میں کورونا وائرس کے نئے کیسز سامنے آنے کے بعد کورونا وائرس میں مبتلا افراد کی تعداد 32 ہزار سے زائد ہوگئی ہے جبکہ کورونا وائرس سے ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 706 تک پہنچ گئی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس کے نئے کیسز سامنے آنے کے بعد کورونا وائرس میں مبتلا افراد کی تعداد 32 ہزار سے زائد ہوگئی ہے جبکہ کورونا وائرس سے ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 706 تک پہنچ گئی ہے۔

اطلاعات کے مطابق پاکستان میں لاک ڈاؤن میں نرمی کے ساتھ ہی ملک میں کورونا کیسز کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے، ملک میں کورونا کیسز کی تعداد 32 ہزار سے تجاوز کر گئی۔

پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 32 ہزار 81 ہو چکی ہے جبکہ اس موذی وباء سے ہلاک ہونے والے  افراد کی کُل تعداد 706 ہو گئی۔

کورونا وائرس کے ملک میں 22 ہزار 820 مریض اب بھی اسپتالوں میں زیرِ علاج ہیں، جبکہ 8 ہزار 555 مریض اس بیماری سے صحت یاب ہو چکے ہیں۔

پنجاب میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 11 ہزار 869 ہے جبکہ اس سے ہلاکتیں 211 ہو گئی ہیں۔

سندھ میں اب تک کورونا وائرس کے 12 ہزار 17 مریض سامنے آئے ہیں، جبکہ 200 مریض کورونا کے باعث جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

خیبر پختون خوا میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 4 ہزار 875 ہو چکی ہے جبکہ اموات تمام صوبوں سے زیادہ 257 ہو گئیں۔

کورونا وائرس کے بلوچستان میں 2 ہزار 61 مریض اب تک رپورٹ ہوئے ہیں جہاں 27 افراد اس مرض سے انتقال کر چکے ہیں۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 716 کورونا وائرس کے متاثرہ مریض ہیں جبکہ 6 افراد اس وباء سے جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

گلگت بلتستان میں 457 کورونا کے مریض سامنے آئے ہیں جبکہ اس سے 4 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔

آزاد کشمیر میں کورونا کے اب تک 86 مریض رپورٹ ہوئے ہیں تاہم اس وائرس سے یہاں اب تک ایک شخص ہلاک ہوا ہے۔

News Code 1900101

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha