8 مئی، 2020، 12:01 PM

پاکستان میں افغان طالبان رہنما کی جائیدادیں نیلامی کے لیے ضبط

پاکستان میں افغان طالبان رہنما کی جائیدادیں نیلامی کے لیے ضبط

پاکستان میں انسداد دہشت گردی کی عدالت نے دہشت گرد تنظیم ا فغان طالبان کے رہنما ملا اختر منصور کی لگ بھگ 3 کروڑ 20 لاکھ روپے مالیت کی جائیدادیں نیلامی کے لیے ضبط کرلی ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ڈان کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان میں  انسداد دہشت گردی کی عدالت (اے ٹی سی) نے دہشت گرد تنظیم ا فغان طالبان کے رہنما ملا اختر منصور کی لگ بھگ 3 کروڑ 20 لاکھ روپے مالیت کی جائیدادیں نیلامی کے لیے ضبط کرلی ہیں۔ اطلاعات  کے مطابق ایف آئی اے نے ملا منصور عرف محمد ولی عرف گل محمد، اختر محمد اور عمار کے خلاف انسداد دہشت گردی ایکٹ 1997 کے سیکشن 11 ایچ، پاکستان پینل کوڈ کی دفعات 420، 468 اور 471 کے تحت مقدمہ درج کیا تھا۔

واضح رہے کہ دہشت گردوں کی مالی معاونت اور منی لانڈرنگ کی تحقیقات میں یہ انکشاف ہوا تھا کہ ملا اختر منصور نے اپنی جعلی شناخت استعمال کر کے یہ جائیدادیں خریدی تھیں۔ یہ انکشاف گزشتہ برس جولائی میں افغان طالبان کے رہنما اور ان کے ساتھیوں کی جانب سے جعلی شناخت کے ذریعے جائیداد کی خریداری سے مبینہ فنڈ اکٹھا کرنے سے متعلق کیس کی تحقیقات میں اے ٹی سی ٹو میں جمع کروائی گئی ایف آئی اے کی رپورٹ میں سامنے آیا تھا۔  ذرائع کے مطابق 21 مئی 2016 کو پاک  سرحد پر ڈرون حملے میں مارے جانے والے ملا منصور نے کراچی میں پلاٹس اور گھروں سمیت 5 جائیدادیں خریدی تھیں۔

News Code 1900005

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha