خیبر پختونخوا کے وزیر ہاؤسنگ کورونا وائرس کا شکار

پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا کے وزیر ہاؤسنگ ڈاکٹر امجد علی کورونا وائرس کا شکار ہوگئے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایک پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا کے وزیر ہاؤسنگ ڈاکٹر امجد علی کورونا وائرس کا شکار ہوگئے۔ ڈاکٹر امجد علی کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے جس کے بعد انہوں نے خود کو گھر میں قرنطینہ کرلیا۔ ڈاکٹر امجد علی کا کہنا ہے کہ کھانسی بخار کے بعد کورونا ٹیسٹ کرایا جو مثبت آیا، قوم صحت یابی کے لیے دعا کرے۔ یاد رہے کہ خیبر پختونخوا کابینہ میں کامران بنگش بھی کورونا کا شکار ہوئے تھے۔ ادھر فاٹا کے سینیٹر کا کورونا ٹیسٹ بھی دوبارہ پازیٹو آگیا۔ سینیٹ قائمہ کمیٹی تجارت کے چئیرمین سینیٹر مرزا آفریدی کا کورونا ٹیسٹ دوبارہ پازیٹو آگیا۔ سینیٹر مرزا آفریدی کا 27 اپریل کو کورونا ٹیسٹ پازیٹو آیا تھا جس کے بعد انہوں نے دوبارہ ٹیسٹ کروایا ہے۔ انہوں نے گزشتہ 11 روز سے خود کو قرنطینہ کیا ہوا ہے۔

News Code 1899986

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 5 + 10 =