7 مئی، 2020، 12:02 PM

بھارت میں گیس کے اخراج سے 10 افراد ہلاک ، ہزاروں متاثر

بھارت میں گیس کے اخراج سے 10 افراد ہلاک ، ہزاروں متاثر

بھارت کی ریاست آندھرا پردیش کے شہر وشاکاپٹنم میں کیمکل پلانٹ سے گیس خارج ہونے کے باعث 10 افراد ہلاک اور 5 ہزار سے زائد متاثر ہوئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے بھارتی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارت کی ریاست آندھرا پردیش کے شہر وشاکاپٹنم میں کیمکل پلانٹ سے گیس  خارج ہونے  کے باعث 10 افراد ہلاک اور 5 ہزار سے زائد متاثر ہوئے ہیں۔  اطلاعات کے مطابق ریاست آندھرا پردیش کے شہر وشاکاپٹنم میں رات کے 3 بجے ایک کیمیکل پلانٹ سے گیس لیکج ہوئی جس کے باعث مقامی لوگوں کو سانس لینے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑا بعد ازاں دم گھٹنے کے باعث 10 افراد ہلاک ہوگئے۔

رپورٹس کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں 2 بزرگ اور ایک 8 سالہ بچی بھی شامل ہے، اس کے علاوہ کمپنی کے اطراف میں تقریباً 3 کلو میٹر کے دائرے میں 5 ہزار سے زائد لوگ اس گیس لیکج سے متاثر ہوئے ہیں اور انہیں سانس لینے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے جب کہ لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت 800 سے زائد افراد کو شہر کے مختلف سرکاری اور پرائیوٹ اسپتالوں میں پہنچایا۔

ڈاکٹرز کے مطابق زیادہ تر لوگوں کو سانس لینے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑرہا ہے جنہیں فوری طور پر آگسیجن فراہم کی گئی اور سیکڑوں لوگ اب تک صحتیاب ہوچکے ہیں اور دیگر کو طبی امداد دی جارہی ہے جب کہ مزید ہلاکتوں کا کوئی امکان نہیں ہے۔

News Code 1899977

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha