23 اپریل، 2020، 9:33 PM

ایران کی سائنس و ٹیکنالوجی کے شعبہ میں ترقی پر امریکہ کی برہمی

ایران کی سائنس و ٹیکنالوجی کے شعبہ میں ترقی پر امریکہ کی برہمی

عراقی پارلیمنٹ کے نمائندے نے ایران کی طرف سے پہلے فوجی سیٹلائٹ " نور" کو خلاء میں کامیابی کے ساتھ بھیجنے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کی سائنس و ٹیکنالوجی کے شعبہ میں ترقی پر امریکہ میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے بغداد الیوم کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ عراقی پارلیمنٹ کے نمائندے بدر الزیادی نے ایران کی طرف سے  پہلے فوجی سیٹلائٹ " نور" کو خلاء میں کامیابی کے ساتھ بھیجنے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کی سائنس و ٹیکنالوجی کے شعبہ میں ترقی پر امریکہ میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے۔ عراقی پارلیمنٹ کی دفاع اور سکیورٹی کمیٹی کے رکن نے کہا کہ ایران کی سائنس اور ٹیکنالوجی کے شعبہ میں خاطر خواہ ترقی اور ایران کے خلاء میں قدم جمانے پر امریکہ کو شدید غم و غصہ لاحق ہوگیا ہے۔ واضح رہے کہ سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی نے کل  نور نامی پہلا فوجی سیٹلائٹ کامیابی کے ساتھ خلاء میں بھیج دیا ہے۔

News ID 1899640

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha