23 اپریل، 2020، 12:00 PM

کورونا وائرس لمبے عرصے تک رہے گا

کورونا وائرس لمبے عرصے تک رہے گا

عالمی ادارہ صحت نے خبردار کیا ہے کہ کورونا وائرس لمبے عرصے تک رہے گا۔لاک ڈاؤن میں نرمی یا اسے ختم کرنے سے کورونا وائرس دوبارہ سر اٹھا سکتا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ عالمی ادارہ صحت نے خبردار کیا ہے کہ کورونا وائرس لمبے عرصے تک رہے گا۔لاک ڈاؤن میں نرمی یا اسے ختم کرنے سے  کورونا وائرس دوبارہ سر اٹھا سکتا ہے۔ جنیوا میں بریفنگ کے دوران عالمی ادارہ صحت کے سربراہ نے کہا کہ ہم نے ایمرجنسی کا اعلان صحیح وقت پر کر دیا تھا جس کا جواب دینے کے لئے ملکوں کے پاس وقت تھا۔ انہوں نے مزید کہا کہ کچھ ممالک میں کورونا کیسز کم ہونا شروع ہوئے ہیں جبکہ کئی ممالک میں یہ اب بھی پھیل رہا ہے۔ گھروں پر رہنے اور سماجی فاصلوں کے احکامات پر عملدرآمد کی وجہ سے بیماری کا پھیلنا کم ہوا ہے لیکن پھر بھی یہ وائرس بہت ہی خطرناک ہے۔ ڈاکٹر ٹیڈرس نے کہا کہ وہ لوگوں کی زندگیاں بچانے کے لئے دن رات کام کرتے رہیں گے۔ کوئی غلط فہمی میں نہ رہے کورونا وائرس ہمارے درمیان لمبے عرصے تک رہے گا۔

News ID 1899618

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha