11 اپریل، 2020، 7:34 PM

سعودی عرب اور امارات کا یمن میں کورونا وائرس پھیلانے کا ناپاک منصوبہ

سعودی عرب اور امارات کا یمن میں کورونا وائرس پھیلانے کا ناپاک منصوبہ

یمن کی اسلامی تنظیم انصار اللہ کے اجرائی دفتر کے نائب سربراہ نے کہا ہے کہ سعودی عرب کی طرف سے دو ہفتہ کے لئۓ جنگ بندی کا منصوبہ محض دھوکہ اور فریب ہے سعودی عرب یمن میں دوبارہ طاقت پکڑنا چاہتا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کے بین الاقوامی نامہ نگار کے ساتھ گفتگو میں یمن کی اسلامی تنظیم انصار اللہ کے اجرائی دفتر کے نائب سربراہ قاسم الحمران نے کہا ہے کہ  سعودی عرب کی طرف سے دو ہفتہ کے لئے جنگ بندی کا منصوبہ محض دھوکہ اور فریب ہے ۔ سعودی عرب یمن میں دوبارہ طاقت پکڑنا چاہتا ہے۔ قاسم الحمران نے مہر نیوز کے نامہ نگار کی طرف سے سعودی عرب کے فوجیوں کی یمن صورتحال کے بارے میں سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ یمن میں سعودی عرب کے فوجی اتحاد کو ہر محاذ پر شکست کا سامنا ہے ۔ سعودی عرب کی سرپرستی میں قائم فوجی اتحاد یمن میں بہت کمزور ہوگيا ہے اور سعودی عرب  فریب پر مبنی جنگ بندی کے ذریعہ اپنے فوجی اتحاد کو مضـوط بنانے کی تلاش و کوشش کررہا ہے۔ الحمران نے کہا کہ سعودی عرب کی دو ہفتہ کے لئے جنگ بندی محض دھوکہ ہے اور یمن کی فوج اس دھوکے سے مکمل طور پر آگاہ ہے جنگ بندی کا اصل اور جامع منصوبہ یمن نے پیش کیا تھا جسے سعودی عرب نے نظر انداز کردیا ۔ انھوں نے کہا کہ سعودی عرب اپنے فوجیوں کے پست حوصلوں کو بلند کرنے کی تلاش و کوشش کررہا ہے۔

الحمران نے مہر نیوز سے گفتگو میں کہا کہ  کورونا وائرس کا مقابلہ کرنے کے سلسلے میں  سعودی عرب کا دعوی جھوٹ اور فریب مبنی ہے انھوں نے سعودی عرب کے  دعوے کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ کورونا وائرس اس وقت سعودی عرب میں پھیل رہا ہے اور یمن میں کورونا وائرس کا کوئی کیس سامنے نہیں آیا ، ہمارے پاس مصدقہ اطلاعات ہیں کہ سعودی عرب یمن میں کورونا وائرس پھیلانے کی مجرمانہ کوشش کررہا ہے۔ انھوں نے کہا کہ حضرموت میں کورونا کا جو کیس سامنے آیا ہے وہ امارت سے واپس آنے والا شخص کا ہے  اور انسانی ہمدردی کا سعودی عرب کا دعوی بالکل مردود ہے۔

News ID 1899325

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha