3 اپریل، 2020، 9:09 PM

اسپین میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 11 ہزار سے اوپر پہنچ گئی

اسپین میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 11 ہزار سے اوپر پہنچ گئی

اسپین میں 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے نتیجے میں 932 افراد ہلاک ہوگئے ہیں جس کے بعد اسپین میں مجموعی طور پرکورونا وائرس سے اب تک 11 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے اسپوٹنک کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اسپین میں 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے نتیجے میں 932 افراد ہلاک ہوگئے ہیں جس کے بعد اسپین میں مجموعی طور پرکورونا وائرس سے اب تک 11 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ اسپانوی وزارت صحت کے مطابق اسپین میں مسلسل دوسرے روز کورونا سے اموات 900 سے زائد رہیں لیکن گزشتہ دن کے مقابلے میں اسپین میں اموات اور نئے کیسز کی تعداد میں کچھ کمی آئی ہے۔ اسپین میں متاثر ہ افراد کی تعداد ایک لاکھ 17 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے۔کورونا وائرس کے باعث دنیا بھر میں ہونے والی اموات کے اعتبار سے اسپین اٹلی کے بعد دوسرے نمبر پر ہے۔

News Code 1899118

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha