20 مارچ، 2020، 10:08 AM

پاکستان میں کورونا وائرس میں مبتلا افراد کی تعداد 460 تک پہنچ گئی

پاکستان میں کورونا وائرس میں مبتلا افراد کی تعداد 460 تک پہنچ گئی

پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے نئے کیسز سامنےآئے ہیں جس کے بعد کورونا مریضوں کی تعداد 460 ہوگئی جب کہ سیکڑوں کیسز مشتبہ ہیں۔

 مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے نئے کیسز سامنےآئے ہیں جس کے بعد کورونا مریضوں کی تعداد 460 ہوگئی جب کہ سیکڑوں کیسز مشتبہ ہیں۔دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی کورونا وائرس کی تباہ کاریاں جاری ہیں، اب تک ملک بھر میں اس وائرس سے 3 افراد کے ہلاک ہونے کی تصدیق ہوچکی ہے۔ سندھ میں کورونا وائرس کے سب سے زیادہ 245 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، خیبر پختونخواہ میں کورونا مریضوں کی تعداد 25 ، پنجاب میں 80، بلوچستان میں 81، اسلام آباد میں 5، گلگت بلتستان میں 23 ہوگئی جب کہ آزاد کشمیر میں ایک مریض زیر علاج ہے۔

News Code 1898743

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha