28 فروری، 2020، 12:18 PM

پاکستان کی امریکہ کو سرمایہ کاری کی دعوت

پاکستان کی امریکہ کو سرمایہ کاری کی دعوت

پاکستان نے امریکہ کو سی پیک منصوبوں میں سرمایہ کاری کی دعوت دے دی۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ  پاکستان نے امریکہ کو سی پیک منصوبوں میں سرمایہ کاری کی دعوت دے دی۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مشیر تجارت عبد الرزاق داؤد نے کہا کہ پاک امریکہ میں مارکیٹ رسائی اہم پوائنٹ تھا امریکہ سے مارکیٹ رسائی چاہیے۔ امریکی سیکریٹری نے معاونت کی یقین دہانی کرائی ہے۔عبدالرزاق داؤد نے کہا کہ امریکہ پاکستان میں توانائی، آئل اینڈ گیس، زراعت اور فوڈ پروسیسنگ میں دلچسپی رکھتا ہے۔ای کامرس میں بھی تعاون کیلئے امریکہ نے کہا ہے۔امریکہ کو سی پیک منصوبوں میں سرمایہ کاری کی دعوت دی ہے۔مشیر تجارت نے مزید کہا ہے کہ کورونا وائرس کے باعث تجارت متاثر ہونے پر اسوقت کچھ کہنا قبل از وقت ہو گا۔ ابھی تک ایکسپورٹس کے بارے کچھ نہیں کہہ سکتے۔

News Code 1898196

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha