18 فروری، 2020، 8:12 PM

پاکستانی حکومت کا مستحقین میں مویشی،رکشے اور ٹھیلے مفت تقسیم کرنے کا اعلان

پاکستانی حکومت کا مستحقین میں مویشی،رکشے اور ٹھیلے مفت تقسیم کرنے کا اعلان

پاکستانی حکومت نے احساس اثاثہ جات پروگرام کے تحت مستحقین میں فی خاندان 60 ہزار روپے مالیت تک کے مویشی،رکشے اور ٹھیلے مفت فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستانی حکومت نے احساس اثاثہ جات پروگرام کے تحت مستحقین میں فی خاندان 60 ہزار روپے مالیت تک کے مویشی،رکشے اور ٹھیلے مفت فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق حکومت نے مستحق افراد کو احساس پروگرام کے تحت مفت اثاثہ جات فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے، اس کے تحت غریب ترین افراد کو مقامی سطح پر روزگار فراہم کرنے کا منصوبہ تیار کیا گیا ہے۔ احساس " اثاثہ جات اسکیم"  کا باقاعدہ آغاز وزیراعظم 21 فروری کو جنوبی پنجاب سے کریں گے۔ اس پروگرام کے تحت  ابتدائی طور پر ملک کے 23 اضلاع کی 375 یونین کونسلوں میں 15 ارب روپے تقسیم ہوں گے اور ایک لاکھ 76 ہزار خاندان اس سے مستفید ہوں گے۔ پروگرام کے تحت فی خاندان 60 ہزارروپے تک کی گائیں، بکریاں، رکشے اور ٹھیلے مفت دیئے جائیں گے، اس کے علاوہ انہیں اس حوالے سے ضروری تربیت بھی فراہم کی جائے گی تاکہ یہ اثاثے ان کے لئے باعزت روزگار کا ذریعہ بنیں۔

News Code 1897951

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha