سردار سلیمانی کا قتل بین الاقوامی قوانین کے سراسر خلاف تھا

روس کے کے وزير خارجہ سرگئي لاوروف نے خطے میں امریکہ کے اشتعال انگیز اور کشیدگی پر مبنی اقدامات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ میجر جنرل قاسم سلیمانی کو شہید کرنے کے سلسلے میں بغداد سول ايئر پورٹ پر امریکہ کا بہیمانہ حملہ بین الاقوامی قوانین کی سراسر خلاف ورزی تھا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق روس کے وزير خارجہ سرگئي لاوروف نے اٹلی کے اخبار لاسٹیمپا کے ساتھ گفتگو میں خطے میں امریکہ کے اشتعال انگیز اور کشیدگی پر مبنی اقدامات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ میجر جنرل قاسم سلیمانی کو شہید کرنے کے سلسلے میں  بغداد سول ايئر پورٹ پر امریکہ کا وحشیانہ اور بہیمانہ حملہ بین الاقوامی قوانین کی سراسر خلاف ورزی تھا۔

روسی وزیر خارجہ نے کہا کہ روس کا بین الاقوامی قوانین کے بارے میں مؤقف واضح ہے۔ روس اقوام متحدہ کے منشور اور عالمی قوانین  اور اصولوں کے خلاف اقدامات کی مذمت کرتا ہے ۔

سرگئی لاوروف نے کہا کہ امریکہ کا بغداد کے ايئر پورٹ پر حملہ بے شرمانہ ، بے حیائی اور بین الاقوامی قوانین کے سراسر خلاف تھا ، جس میں میجر جنرل قاسم سلیمانی شہید ہوگئے یہ حملہ شہید قاسم سلیمانی کے علاوہ ایک سول ايئر پورٹ پر بھی حملہ تھا ۔ روسی وزیر خارجہ نے کہا کہ امریکہ اپنی حدود سے کافی آگے بڑھ گیا ہے اور امریکی اقدامات بین الاقوامی اصولوں کے سراسر خلاف ہیں۔

News Code 1897907

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 5 + 9 =