شہزادہ ہیری اور میگھن کو برطانیہ سے نکالا گیا

اسکاٹ لینڈ کے بزرگ اداکار73 سالہ بریان کوکس نے ای ایس میگزین سے بات کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ ہیری اور میگھن خود نہیں گئے انھیں برطانیہ سے نکالا گیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اسکاٹ لینڈ کے بزرگ اداکار73 سالہ بریان کوکس نے ای ایس میگزین سے بات کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ ہیری اور میگھن خود نہیں گئے انھیں برطانیہ سے نکالا گیا ہے۔ بریان کوکس نے کہا کہ میڈیا نے ہیری اور میگھن کو ملک چھوڑنے پر مجبور کیا اور جب وہ ملک چھوڑ چکے ہیں تو ہمیں بے کار میں افسوس نہیں کرنا چاہیے۔ لیکن مجھے اس میں ذرہ بھی شک نہیں کہ ان کو ملک سے نکالاگیا اوران کو نکالنے والوں میں کچھ نسل پرست ہیں۔ ہیری اور میگھن کے ساتھ جو کچھ ہوا یہ انتہائی خوفناک ہے۔

کاکس نے کہا کہ ملکہ الزبتھ ایک حیران کن خاتون ہیں لیکن اس نے جو کیا وہ ناقابل یقین ہے۔ ہم اپنے معاشرے اور نظام سے جاگیردارانہ گرفت کو ختم نہیں کرسکتے۔ دوسری جانب ہیری اور میگھن نے کینیڈا میں اپنی نئی رہائش گاہ میں سکیورٹی کو مزید سخت کر دیا ہے۔سابق شاہی جوڑے نے وین کوور میں واقع گھر کی بیرونی دیواروں پر جدید کیمرے نصب کرنے کے علاوہ دیواروں پر خاردار تاریں لگا دی ہیں تاکہ وہ برطانوی بادشاہی سے باہر اپنی پرائیویسی

News Code 1897642

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 4 =