انڈونیشیا میں 13 فٹ لمبے مگرمچھ  کی گردن میں موٹر سائکل کا ٹائر پھنس گیا

انڈونیشیا میں 13 فٹ لمبے خطرناک مگرمچھ کی گردن میں موٹر سائکل کا ٹائر پھنس گیا جسے نکالنے کے لیے مقامی انتظامیہ نے انعام کا اعلان کر دیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ انڈونیشیا میں 13 فٹ لمبے خطرناک مگرمچھ  کی گردن میں موٹر سائکل کا ٹائر پھنس گیا جسے نکالنے کے لیے مقامی انتظامیہ نے انعام کا اعلان کر دیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق انڈونیشیا کے شہر پالو کی مقامی انتظامیہ ایک ایسے مگر مچھ کی مدد کرنے میں ناکام ہوگئی ہے جس کی گردن کے گرد موٹرسائیل کا ٹائر کئی ماہ سے پھنسا ہوا ہے، جس کی وجہ سے مگر مچھ کو کھانے پینے اور شکار میں دقت کا سامنا ہے۔ انتظامیہ نے شہریوں کو غصے سے بپھرے ہوئے مگرمچھ کے قریب جانے سے منع کیا ہے، وائلڈ لائف محکمے کی ناتجربہ کاری اور وسائل کی کمی کے باعث مگر مچھ کی اب تک مدد نہیں کی جاسکی ہے جس کے بعد مقامی انتظامیہ نے پالتو مگر مچھ کے کرتب دکھانے والوں سے مدد کی درخواست کردی ہے۔ انتظامیہ نے اعلان کیا ہے جس بھی بہادر کرتب باز نے مگر مچھ کے گلے سے ٹائر کو نکال دیا اسے بھاری رقم ادا کی جائے گی۔ تاہم انعام کی مالیت نہیں بتائی گئی ہے۔ ٹائر پھنسے ہونے کی وجہ سے مگر مچھ کی خوراک میں نمایاں کمی واقع ہوئی ہے جس سے مگر مچھ کے ہلاک ہوجانے کا خدشہ  پیدا ہوگیا ہے۔

News Code 1897463

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 13 =