مسلم لیگ (ن) کے رکن پنجاب اسمبلی نااہل قرار

اسلام آباد ہائیکورٹ نے مسلم لیگ (ن) کے رکن پنجاب اسمبلی کاشف چوہدری کو الیکشن کمیشن میں جعلی ڈگری جمع کرانے پر نااہل قرار دے دیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستنای ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے مسلم لیگ (ن) کے رکن پنجاب اسمبلی کاشف چوہدری کو الیکشن کمیشن میں جعلی ڈگری جمع کرانے پر نااہل قرار دے دیا۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کےجسٹس عامر فاروق نے نااہلی کیس کا محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے پنجاب سے ن لیگی ایم پی اے چوہدری کاشف محمود کو جعلی ڈگری پرنااہل قرار دے دیا۔ عدالت نے الیکشن کمیشن کو کاشف چوہدری کی اسمبلی کی رکنیت ختم کرکے فوری ڈی نوٹیفائی کرنے کا حکم دے دیا۔کاشف چوہدری 2018 کے عام انتخابات میں پی پی 241 بہاول نگر سے نون لیگ کے ایم پی اے منتخب ہوئے تھے اور درخواست گزار عبدالغفار نےکاشف چوہدری کو62 ون ایف کے تحت نااہل کرنے کی استدعا کی تھی۔ کاشف چوہدری نے الیکشن کمیشن میں الخیر یونیورسٹی کی جعلی بی بی اے کی ڈگری جمع کرائی تھی۔

News Code 1897458

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 8 + 9 =