24 دسمبر، 2019، 5:38 PM

افغانستان میں طالبان کے حملے میں 15 فوجی اہلکار ہلاک

افغانستان میں طالبان کے حملے میں 15 فوجی اہلکار ہلاک

افغانستان میں طالبان دہشت گردوں نے فوجی چیک پوسٹ پر حملہ کردیا جس کے نتیجے میں افغان فوج کے 15 اہلکار ہلاک ہوگئے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغانستان میں طالبان دہشت گردوں  نے فوجی چیک پوسٹ پر حملہ کردیا جس کے نتیجے میں افغان فوج کے 15 اہلکار ہلاک ہوگئے۔ طالبان دہشت گرد حملے کے بعد افغان فوج کا سارا اسلحہ بھی ساتھ لے گئے۔ترجمان طالبان ذبیح اللہ مجاہد نے حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے افغان فوج کے ایک کمانڈر سمیت 20 اہلکاروں کی ہلاکت کا دعویٰ کیا ہے جب کہ جنگجو افغان فوج کے 4 اہلکاروں کو بھی اپنے ہمراہ قید کر کے لے گئے۔ قبل ازیں طالبان دہشت گرد  نے فوجی گاڑی پر حملہ کرکے ایک امریکی فوجی کو ہلاک کر دیا تھا۔

News Code 1896451

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha