پاکستانی فوج کے سربراہ کی مدت ملازمت میں مشروط توسیع

پاکستانی سپریم کورٹ نے پاکستانی حکومت کو آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ کی مدت ملازمت میں6 ماہ کی مشروط توسیع کی اجازت دیدی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نےایکسپریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستانی سپریم کورٹ نے پاکستانی حکومت کو آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ کی مدت ملازمت میں6 ماہ کی مشروط توسیع کی اجازت دیدی ہے۔ اطلاعات کے مطابق چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی مدت ملازمت میں توسیع سے متعلق کیس کی سماعت کی۔ سماعت کے دوران اٹارنی جنرل انور منصور اور بیرسٹر فروغ نسیم عدالت میں پیش ہوگئے۔

News Code 1895766

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 0 =