27 نومبر، 2019، 10:36 AM

صدر حسن روحانی تبریز پہنچ گئے

صدر حسن روحانی تبریز پہنچ گئے

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی کابینہ کے بعض وزراء اور اراکین کے ہمراہ صوبہ مشرقی آذربائیجان کے صدر مقام تبریز پہنچ گئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی کابینہ کے بعض وزراء اور اراکین کے ہمراہ صوبہ مشرقی آذربائیجان کے صدر مقام تبریز پہنچ گئے ہیں۔  تبریز پہنچنے پر صدر حسن روحانی کا صوبہ میں نمائندہ ولی فقیہ اور صوبہ کے گورنر اور بعض دیگر اعلی حکام نے شاندار استقبال کیا۔صدر حسن روحانی صوبہ مشرقی آذربائیجان کے ایک روزہ دورے کے دوران بعض صنعتی اور تعمیراتی پراجیکٹوں کا افتتاح کریں گے۔ صدر حسن روحانی میانہ میں زلزلہ سے متاثرہ علاقوں کا دورہ بھی کریں گے اور زلزلہ سے متاثرہ افراد سے ملاقات اور گفتگو بھی کریں گے۔ تبریز پہنچنے پر صدر حسن روحانی کا صوبہ میں نمائندہ ولی فقیہ اور صوبہ کے گورنر اور بعض دیگر اعلی حکام نے شاندار استقبال کیا۔

News ID 1895723

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha