مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان سید عباس موسوی نےکہا ہے کہ امریکی حکومت جمہوری اقدار،انسانی حقوق اور اخلاقی اصولوں کی پابند نہیں ہے۔ ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے ایران کے ارتباطات اور ٹیکنالوجی کے وزیر محمد جواد آذری جہرمی کے خلاف امریکی پابندیوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ سبھی اس بات سے واقف ہیں کہ امریکہ کی موجودہ حکومت کسی بھی انسانی حقوق ، جمہوری اقدار اور انسانی اصولوں کی پابند نہیں ہے۔ واضح رہے کہ امریکی وزارت خزانہ نے کل ایران کے ارتباطات اور ٹیکنالوجی کے وزیر جہرمی کو پابندیوں کی فہرست میں شامل کرنے کا اعلان کیا تھا۔

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نےکہا ہے کہ امریکی حکومت جمہوری اقدار،انسانی حقوق اور اخلاقی اصولوں کی پابند نہیں ہے
News Code 1895639
آپ کا تبصرہ