28 اکتوبر، 2019، 7:15 PM

برطانوی حکومت کو بریگزٹ کے لیے 31 جنوری 2020 تک مہلت مل گئی

برطانوی حکومت کو بریگزٹ کے لیے 31 جنوری 2020 تک  مہلت مل گئی

بریگزٹ ڈیل میں گرفتاربرطانوی حکومت کو یورپی یونین کی جانب سے انخلاء کے لیے 31 جنوری 2020 تک کی مہلت مل گئی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بریگزٹ ڈیل میں گرفتاربرطانوی حکومت کو یورپی یونین کی جانب سے انخلاء کے لیے 31 جنوری 2020 تک کی مہلت مل گئی ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر یورپی یونین کونسل کے صدر ڈونلڈ ٹسک نے لکھا کہ یورپی یونین نے انخلا کے لیے 31 جنوری تک توسیع کرنے کی برطانوی درخواست کی منظوری دے دی ہے۔ فیصلے کو جلد باضابطہ تحریری شکل میں جاری کیا جائے گا۔ برطانیہ کو 31 جنوری تک مہلت دینے کا فیصلہ یورپی یونین کے ڈپلومیٹس کے برسلز میں ہونے والے اہم اور ہنگامی اجلاس میں کیا گیا۔ برطانیہ کو 31 اکتوبر کو یورپی یونین سے ہر حال میں انخلاء کرنا تھا جس کی ڈیڈ لائن خود برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے دی تھی۔ برطانوی وزیراعظم بریگزٹ ڈیل پر اپوزیشن کے علاوہ اپنے ساتھیوں کو بھی راضی نہیں کرسکے تھے جس کے بعد انہوں نے قبل از وقت انتخابات کا اعلان کیا تھا جسے اپوزیشن نے مسترد کردیا تھا تاہم ان کی بریگزٹ ڈیل کی تاریخ میں توسیع کی درخواست قبول کرلی گئی۔

News Code 1894951

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha