امریکہ اور اسرائیل کی عراق میں عدم استحکام پیدا کرنے کی بھر پور تلاش و کوشش

عراق میں الفتح اتحاد کے سربراہ کا کہنا ہے کہ امریکہ اور اسرائیل کی طرف سے عراق میں عدم استحکام پیدا کرنے، بد امنی اور کشیدگی پھیلانے کی بھر پور کوششیں جاری ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے سومریہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ عراق میں الفتح اتحاد کے سربراہ ہادی العامری کا کہنا ہے کہ امریکہ اور اسرائیل کی طرف سے عراق میں عدم استحکام پیدا کرنے، بد امنی اور کشیدگی پھیلانے کی بھر پور کوششیں جاری ہیں۔ العامری نے کربلا میں صحافیوں کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عراق میں مشکلات ہیں ہمارے بچوں کو مشکلات کا سامنا ہے ۔ انھوں نے کہا کہ داعش کے ساتھ 5 سال تک جنگ کے نتیجے میں ملک میں بےروزگاری  میں اضافہ ہوا، گذشتہ حکومت کی بعض غلط پالیسیوں کی وجہ سے بھی بے روزگاری میں اضافہ ہوا۔ عراقی جوان،  کام کی تلاش میں ہیں ، جوانوں کے مطالبات حق بجانب ہیں ۔ ہمارے جوانوں نے ہمارے ساتھ داعش کا بھر پور مقابلہ کیا اور ہم اپنے جوانوں کی قربانیوں کی بدولت کامیاب ہوئے۔ ہادی عامری نے کہا کہ امریکہ اور اسرائیل کی طرف سے عراق میں عدم استحکام پیدا کرنے کی بھر پور تلاش وکوشش جاری ہے۔ عراقی جوان عراق کو مستقل اور قوی دیکھنا چاہتے ہیں اور وہ عراق کی اغیار کے ساتھ ذلت آمیز وابستگی کے خلاف ہیں۔

News Code 1894742

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 6 =