10 اکتوبر، 2019، 11:37 AM

کراچی میں سائبر کرائم کے الزام ایک خاتون کو گرفتار کر لیا گیا

کراچی میں سائبر کرائم کے الزام ایک خاتون کو گرفتار کر لیا گیا

پاکستانی ادارے ایف آئی اے کے ونگ سائبر کرا ئم کی جانب سےکراچی میں سائبر کرائم کے الزام میں ایک خاتون کو گرفتار کر لیا گیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستانی ادارے ایف آئی اے کے ونگ سائبر کرا ئم کی جانب سےکراچی میں سائبر کرائم کے الزام میں  ایک خاتون کو گرفتار کر لیا گیا۔ ترجمان فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی کے مطابق سائبر کرائم ونگ کے ڈپٹی ڈائریکٹر کی ہدایت پر ایف آئی اے کراچی اور پی ٹی اے کے مشترکہ چھاپے کے نتیجے میں سائبر کرائم میں ملوث خاتون کو گرفتار کیا گیا ہے۔

کراچی کے علاقے ناظم آباد نمبر 2 کے ایک گھر میں چھاپہ مارا جس میں 175 موبائل سم کارڈ، 16 موبائل فون، 3 لیپ ٹاپ سمیت انٹرنیٹ سروسز ڈیوائسز بھی بر آمد ہوئیں۔

ایف آئی اے ترجمان کے مطابق " سدرہ کلیم "  نامی خاتون اس سارے نیٹ ورک کی سرغنہ ہے جسے گرفتار کر کے خاتون کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

News Code 1894447

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha