9 اکتوبر، 2019، 9:42 AM

میکرون کا دہشت گردی کے خلاف جنگ جاری رکھنے کا عزم

میکرون کا دہشت گردی کے خلاف جنگ جاری رکھنے کا عزم

فرانسیسی صدر میکرون نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ جاری رکھیں گے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ فرانسیسی صدر میکرون نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ جاری رکھیں گے۔ اطلاعات کے مطابق میکرون نے کہا کہ ایسی کاروائیوں اور واقعات سے ہمارے حوصلے پست نہیں ہوں گے ہم یہ جنگ جیتیں گے۔ انہوں نے پوری قوم سے دہشت گردی کے خلاف متحرک ہونے کا مطالبہ بھی کیا۔فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون منگل کو پیرس پولیس ہیڈ کوارٹر میں حملے کے متاثرین کی قومی تقریب سے خطاب کررہے تھے۔ فرانس کے صدر ایمانوئل میکرون نے فرانس کے دارالحکومت پیرس میں منعقدہ تقریب میں قوم سے دہشت گردی کے خلاف لڑنے کا مطالبہ کیا۔ پیرس کے وسطی جزیرے ایلے ڈی لا سٹی کے پولیس ہیڈ کوارٹر میں جمعرات کو آئی ٹی ماہر نے چار ساتھیوں کو چاقو کے وار کرکے ہلاک کردیا تھا۔

News ID 1894417

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha