بھارت نے طاقت کے زور پر کشمیر پر قبضہ کرلیا

ملائیشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کے باوجود بھارت نے طاقت کا مظاہرہ کرتے ہوئے جموں و کشمیر پر قبضہ جمالیا ہے۔

مہر خبررسان ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ملائیشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کے باوجود بھارت نے طاقت کا مظاہرہ کرتے ہوئے جموں و کشمیر پر قبضہ جمالیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے ملائیشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے کشمیر، فلسطین۔ بحرین ، یمن، میانمار، بھارت اور چین میں مسلمانوں پر ہونے والے جبر اور تشدد کے واقعات پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اقوام متحدہ سے داد رسی کا مطالبہ کیا۔

وزیراعظم مہاتیر محمد کا کہنا تھا کہ بھارت نے تاحال کشمیر میں تسلط جاری رکھ کر اقوام متحدہ کی قراردادوں کو عملاً مسترد کردیا ہے جس پر اس فورم کو اپنی رٹ برقرار رکھتے ہوئے ردعمل دینا چاہیے۔ بھارت نے اپنے ملک میں بھی مسلمانوں پر عرصہ حیات تنگ کیا ہوا ہے۔

مہاتیر محمد نے اسرائیل پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل کے قیام کے بعد اسلام دشمنی میں اضافہ ہوتا گیا جو تاحال جاری ہے، ہم کسی صورت اسرائیل کے فلسطینی سرزمین پر قبضے اور القدس سے متعلق متنازع پالیسی کو قبول نہیں کریں گے۔

News Code 1894142

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 5 + 8 =